ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  بھارتی فوج کی فراخ دلی، چینی فوجی کو چینی  حکام کے سپردکردیا

 بھارتی فوج کی فراخ دلی، چینی فوجی کو چینی  حکام کے سپردکردیا

Mon, 11 Jan 2021 19:40:08    S.O. News Service

نئی دہلی ، 11جنوری (آئی این ایس انڈیا) لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ مشرقی لداخ خطہ میں چین کے ساتھ جاری تنازع کے درمیان بھارت نے ایک بار پھرفراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان نے ہندوستانی علاقہ میں پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو واپس کردیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے پیر کی صبح دس بج کر دس منٹ پر لداخ کے علاقہ ’چوشول‘میں چینی فوج کے حکام کے سپردکیا۔اتوار کے روز چین نے  ہندوستان سے اپنے فوجی کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ چین کا مؤقف تھا کہ گرفتار چینی فوجی اندھیرے اور مشکل جغرافیائی محل وقوع کے باعث بھٹک گیا تھا۔خیال رہے کہ اُس فوجی کو 8 جنوری کو بھارتی فوج نے گرفتار کیا تھا، جب وہ ہندوستانی علاقہ میں گھس آیا تھا، تاہم آج پیر کے روز اس فوجی کو چوشول کے مقام پر چینی فوج کے حکام کے حوالے کردیا۔ غیر معمولی سرگرمیوں اور چینی فوج کی کثیر تعیناتی کی وجہ سے تنازع کے بعد ونوں طرف بڑی تعداد ایل اے سی پر تعینات کردی گئی ہے۔

چینی فوج نے کہا تھا کہ ہندوستانی فوج کو دونوں ممالک کے ساتھ کئے گئے متعلقہ معاہدوں پر سختی سے عمل کرنا چاہئے،نیزبھارتی فوج کوگرفتار فوجی کی واپسی کے لئے وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے، تاکہ دونوں ممالک کے مابین سرحدی تناؤ کو کم کرنے اور مشترکہ طور پر بحالی ئامن میں اضافہ ہو، اس پر ہندوستانی فوج کا کہنا تھا کہ گرفتار فوجی کے ساتھ مناسب سلوک کیا جارہا ہے، اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گرفتار فوجی کس حال میں ایل اے سی کو عبور کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ تقریباً تین ماہ میں چینی فوج کی گھس پیٹھ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔  


Share: